اردو

urdu

ETV Bharat / city

خطہ چناب میں وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل - جموں و کشمیر

ریاست جموں کشمیر میں خطہ چناب کی سبھی عدالتوں کی طرح ضلع رام بن میں بھی وکلاء اور جوڈیشل ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال منگل کو دوسرے روز میں داخل ہوئی۔

خطہ چناب میں وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل

By

Published : Jul 9, 2019, 8:30 PM IST

احتجاجی وکلاء کے مطابق چند دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر ایک ویڈیو وائر ہوئی تھی جس میں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ رام بن میں مبینہ طور بدتمیزی کی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بار کرتے ہوئے بار ایسو سی ایشن رام بن کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’عزت مآب جج صاحب راستے میں سیشن جج کا انتظار کر تھے تھی اور انہوں نے کسی قانوں کی خلاف ورزی نہیں کی، پھر بھی رام بن پولیس نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی۔‘‘

خطہ چناب میں وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل

انہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر جج صاحبان کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ ہے تو عوام کے ساتھ انکا سلوک کیسا ہوگا!‘‘

بار ایسو سی ایشن رام بن کے نائب صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔ انکے مطابق ’’ریاست جموں و کشمیر ایک ’پولیس اسٹیٹ‘ میں تبدیل ہو رہی ہے۔‘‘

دریں اثناء، دو روز سے جاری اس ہڑتال کے سبب پہاڑی ضلع رام بن کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details