نمائندے کے مطابق ضلع میں پوگل پرستان تحصیل کے علاقہ پنلہ کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالت اور ادھوری مرمت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل بنایا جائے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’سڑک کی تعمیر کر رہے ٹھیکیدار ناقص مواد کا استعمال کر رہے ہیں، اور جگہ جگہ پتھرروں کو ہٹانے کے بجائے ان پر مٹی دال کر انہیں چھپایا جا رہا ہے۔‘‘
احتجاجی عوام کا کہنا تھا کہ سڑک کی ادھوری مرمت کے بعد ٹھیکہ دار مشینوں کو واپس لے جا رہے ہیں جبکہ سڑک کی مرمت مکمل نہیں ہوئی ہے۔