اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: آصف رونیال بار ایسو سی ایشن کے صدر منتخب - ایڈووکیٹ سجاد سینت کو جزل سیکرٹری

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے ایڈوکیٹ آصف رونیال بھاری اکثریت سے جیت حاصل کر صدر منتخب کر لیے گئے۔

رامبن: آصف رونیال بار ایسوسیشن کے صدر منتخب
رامبن: آصف رونیال بار ایسوسیشن کے صدر منتخب

By

Published : Dec 30, 2019, 10:32 AM IST

جموں و کشمیر کے بار ایسوسی ایشن کے مختلف عہدوں کے لیے ہوئے انتخابات میں آصف رونیال نے اپنے حریف ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ بالی کو شکست دی۔

الیکشن افسر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایڈوکیٹ آصف کو 31 ووٹ جب کہ بلبر سنگھ کو 12 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔

اس طرح ایڈوکیٹ کلونت سنگھ سمبڑیا کو بلامقابلہ نائب صدر، ایڈووکیٹ سجاد سینت کو جزل سکریٹری اور سندیپ سنگھ کو خزانچی منتخب کیا گیا۔

رامبن: آصف رونیال بار ایسوسیشن کے صدر منتخب

انتخابات کے اعلان کے بعد نو منتخب بار صدر رامبن ایڈوکیٹ آصف رونیال نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے یقین دلایا کہ وہ وکلا کی بہبود کی لیے انتھک جدوجہد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ترجیحی بنیاد پر وکلا کے لیے چیمبر تعمیر کروانے کا کام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ متعلقہ محکمہ کے افسروں سے بھی رابطہ کر ینگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details