اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ میں فوجی اہلکار جاں بحق - falling from hill

سرحدی ضلع پونچھ میں ایک فوجی اہلکار پہاڈی پر پاؤں پھسلنے سے گہرائی کھائی میں گر گئے ہے جس کے سبب ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Aug 20, 2021, 10:18 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی اور تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ جببی والا تا بھاگسر کے مقام پر ایک فوجی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔
اسی دوران ایک فوجی اہلکار پاؤں پھسلنے سے 40 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

مہلوک کی شناخت لاو پریت سنگھ عمر 23 سال ساکن گرداس پور پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

وہیں مہلوک کو سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں تمام تر قانونی لوازمات پورے کیے گیے اور لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے گھر روانا کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں فوجی پریس رلیز کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار پانچ برس سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا‌ تھا اور اس روز بھی جببی والا تا بھاگسر آرمی پیٹرولینگ کر ریا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے وہ گہری کھائی میں جا گرا۔
واضح رہے لاو پریت سنگھ بی این 16 آر آر میں بطور سپاہی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details