اردو

urdu

ETV Bharat / city

Apni Party Meeting in Ramban: رامبن میں اپنی پارٹی کارکنوں کا اجلاس - جموں و کشمیر اپنی پارٹی

رامبن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں کارکنوں پر زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کی سوچ کو ہر فرد تک پہونچائیں۔ Apni Party Workers Meeting held in Ramban

رامبن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ
رامبن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ

By

Published : Aug 31, 2022, 2:30 PM IST

رامبن:جموں وکشمیر اپنی پارٹی Jammu and Kashmir Apni Party کی جانب سے ضلع رامبن کے مرکزی دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت جموں و کشمیر اپنی پارٹی یوتھ نائب صدر و میڈیا انچارج رفیق احمد خان نے کی اور میٹنگ میں ضلع نائب صدر اپنی پارٹی کرپال سنگھ انج منہاس صوبائی صدر اسٹوڈنٹ ونگ اپنی پارٹی سمیت مہیلا مورچہ صدر و دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔

رامبن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر پارٹی کے منشور کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر مہمان خصوصی و پارٹی کے یوتھ ونگ نائب صدر رفیق خان پارٹی کے ذمہ داران کو کہا کہ وہ پارٹی سربراہ الطاف بخاری کے منشور و سوچ کو ضلع رامبن کے ہر گھر تک پہنچائیں۔

رامبن میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارکن پارٹی کی سوچ کو ہر فرد تک پہونچائیں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑی چڑھ کر حصہ لے گی اور اپنی حکومت قائم کرے گی جس کے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر الطاف بخاری ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details