رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کی صدارت اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر اعجاز خان نے کی وہی انکے ہمراہ خواتین ونگ سربراہ نمرتا شرما، صوبائی سکریٹری فاروق خیال سمیت کئی سینئر لیڈران و ضلع صدر رامبن نے شرکت کی، اس دوران رامبن میں پارٹی دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا ۔پروگرام میں مختلف لوگوں نے خطاب کیا اور ضلع رامبن کے مسائل سے پارٹی لیڈران کو آگاہ کیا۔ Apni Party Organises Workers Meeting At Ramban
Apni Party Organises Workers Meeting At Ramban: اپنی پارٹی نے رامبن میں کارکنوں کی میٹنگ کا اہتمام کیا - PARTY MEETING RAMBAN
رامبن میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی J-K APNI PARTY کے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اپنی پارٹی کے سینیئر نائب صدر اعجاز خان نے کی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے عہدیداران کو گھر گھر جاکر پارٹی منشور کو پہنچانے کی تاکید کی۔ Apni Party Organises Workers Meeting At Ramban
خواتین ونگ سربراہ نمرتا شرما نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 5 اگست کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کے اندر ایک جزبات ہے جو باہر نکل کے آرہا ہے، جموں و کشمیر اپنے آپ میں ایک چھوٹا ہندوستان کہلانے کے قابل ہے یہاں پہ جس محبت سے ہندو، مسلم، سکھ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز خان نے ضلع رامبن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے عہدیداران کو گھر گھر جاکر پارٹی منشور کو پہنچانے کی تاکید کی۔وہیں انہوں نے ضلع رامبن کی معاشی و تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اپنی پارٹی اپنے منشور میں ضلع کی ترقی کا اعادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کی جانب سے ضلع رامبن کو دو حلقہ انتخاب تک محدود رکھنا رامبن کی عوام کے ساتھ ظلم ہے اپنی پارٹی اسکے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کیلئے تیار ہے۔