رامبن :حد بندی کمیشن ڈرافٹ کے عوامی حلقوں میں آنے کے بعد اپنے اعتراض جمع کرنے کو لیکر ضلع رامبن میں آل پارٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔APJAC Ramban Memorandum
کمیٹی کی صدارت ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن شمشاد شان نے کی۔ ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر،پی ڈی پی ترجمان و پنتھرس پارٹی کے عہدیداران و کئی پنچ و سرپنچ بھی شامل تھے۔
میمورینڈم جمع کرنے سے قبل کمیٹی نے اپنی مانگوں کو لیکر نعرے بازی بھی کی۔
شمشاد شان چیئرپرسن ڈی ڈی سی رامبن نے بتایا عام عوام سے رائے حاصل کرنے کے بعد ضلع رامبن کی عوام کے دو مطالبات میمورنڈم میں درج تھے،جس میں گول سنگلدان کو الگ حلقہ انتخاب بنانا اور پوگل پرستان کو ایک کر ہی حلقہ انتخاب میں رکھنے کی مانگ ہے۔