راجوری کے بروٹ نامی جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد پیر کے روز بھی تلاشی کارروائی جاری رہی،تاہم کہیں سے بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بروٹ گاﺅں کے نزدیکی جنگلات میں اتوار کی صبح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا۔ پولیس نے جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تبھی وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سکیوٹی فورسز پر فائرنگ کی ،جس کے بعد فوج و پولیس نے جوابی کارروائی کی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وہیں ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔