عامر کے اہل خانہ کو اس بات کا رنج ہے کہ پندرہ سال تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد ایوارڈ تو ملا، لیکن بیٹے کو عسکریت پسند بتا کر اس کا انکاؤنٹر کر دیا گیا۔
Hyderpora Encounter : عامر کے اہل خانہ نے لاش کے لیے گورنر سے کی گزارش
ضلع رامبن کے سیریپورہ سنگلدان کے عبدالطیف ماگرے اور انکا پورا خاندان انتظامیہ سے انصاف کی امید لگائے اپنے بیٹے محمد عامر ماگرے کی لاش کو اپنے آبائی گھر میں دفن کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
عامر کے اہل خانہ نے لاش کے لیے گورنر سے کی گزارش
یہ بھی پڑھیں: Hyderpora Encounter: 'مجسٹریٹ کی تحقیقات شفاف نہیں ہوسکتی'
عامر کے اہل خانہ اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں کہ عامر عسکریت پسند تھا۔ انہوں نے حیدرپورہ انکاؤنٹر میں سی سی ٹی وی رپورٹز کو جانچنے اور لاش کو جلد از جلد واپس دینے کی بھی گزارش کی۔ ماں سخت صدمے میں ہے اور بیٹے کی لاش کا انتظار کر رہی ہیں۔