اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: رامبن میں سیاحوں کی آمد

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 8, 2019, 11:43 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST

جموں خطے کے ضلع رامبن میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پتنی ٹاپ قدرتی مناظر اور حسین وادی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے جسے آج سیاحوں کی آمد کے پیش نظر کھول دیا گیا جس کی خوبصورتی اور قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رامبن میں سیاحوں کی آمد

محکمہ ٹورزم کے اہلکاروں کے مطابق اگرچہ گذشتہ ماہ یہاں صرف چار سو سیاح آئے تھے۔ تاہم اس ماہ زیادہ سیاحوں کی آمد کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے ہی دن کثیر تعداد میں سیاحوں نے پتنی ٹاپ کا رخ کیا۔

اس موقعے پر سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے ملک کو بیرون ملک کے سیاحوں کو پتنی ٹاپ آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ' پتنی ٹاپ پرسکون جگہ ہے اور یہاں کے حالات بھی سازگار ہیں۔ کٹر ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے بعد ہر کسی کو پتنی ٹاپ آنا چاہیے'۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details