راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ایس وکاس کنڈل DC Rajouri S.Vikas Kundal اور ڈاکٹر سلیم الرحمٰن، ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز جموں Dr. Saleem-ur-Rehman, Director Health Services Jammu کی ہدایات کے تحت، 15 سے 18 برس کے بچوں کو کورونا کی دوسری ڈوز کی مہم ہیلتھ بلاک کنڈی میں شروع کی گئی ہے۔
قبل ازیں صحت کی ٹیموں نے 15-18 سال کی عمر کے تمام اہل آبادی کو کامیابی کے ساتھ پہلی خوراک فراہم کی تھی۔ اب 28 دن کے تجویز کردہ وقفے کے بعد دوسری خوراک کی مہم شروع کی گئی ہے۔ ویکسینیشن مہم کی براہ راست نگرانی ڈاکٹر شمیم النساء، چیف میڈیکل آفیسر راجوری نے کی۔
پہلا کیمپ ہائر سیکنڈری اسکول کنڈی میں لگایا گیا جس کی نگرانی بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک اور پرنسپل ایچ ایس ایس بدھل محمد شبیر نے کی۔یہ مہم بلاک کے دیگر حصوں جیسے جمولا، پیری، بدھل وغیرہ میں بھی شروع ہوئی ہے۔
دوسری خوراک لینے کے لیے طلبہ میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔