رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انٹیگریٹڈ شیپ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت اب تک 18 لوگ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ اسکیم محکمہ شیپ اینڈ ہسبنڈری کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔ Integrated Sheep Development Scheme in Ramban
اس سلسلے میں چیف شیپ ہسبنڈری آفیسر رامبن ڈاکٹر وکاس گپتا نے سب ڈویژن گول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ کی کوشش ہے کہ ضلع میں اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے۔' Dr. Vikas Gupta on Integrated Sheep Development Scheme
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک ضلع میں 18 لوگوں تک یہ اسکیم پہنچائی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے یہ اسکیم کافی فائدہ مند ہے۔'