اردو

urdu

ETV Bharat / city

مودی نے ہسپتال حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے راجکوٹ میں کووڈ ہسپتال میں آگ لگنے سے لوگوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

Modi expressed grief over the loss of life in the hospital accident
مودی نے ہسپتال حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا

By

Published : Nov 27, 2020, 3:15 PM IST

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ، "راجکوٹ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے جانوں کے ضیاع پر میں بہت غمزدہ ہوں۔" اس افسوس ناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری تعزیت۔ میری دعا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی ہوجائے۔ انتظامیہ حادثے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ "

وزیر اعظم کا ٹویٹ

قابل ذکر ہے کہ گجرات کے راجکوٹ شہر کے مالویہ نگر علاقے میں ، جمعرات کی آدھی رات کووڈ ہسپتال میں خوفناک آگ میں 5 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات: کووڈ وارڈ میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت


فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details