ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ماؤنوازوں نے کڑینار اور مندوڈا کے قریب فوجیوں کی ایک بس پر ایل ای ڈی سے حملے کردیا۔
چھتیس گڑھ: ماؤنوازوں کے حملے میں تین فوجی ہلاک - ماؤنوازوں کے حملے
چھتیس گڑھ کے کڑینار اور مندوڈا کے قریب ماؤنوازوں نے فوجیوں کی ایک بس پر ایل ای ڈی سے حملہ کردیا، جس میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 8 سے زائد فوجی شدید طور سے زخمی بتائے جارہے ہیں۔
چھتیس گڑھ: ماؤنوازوں کے حملے میں تین فوجی ہلاک
حملے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 8 سے زیادہ فوجیوں کے شدید طور زخمی ہونے کی اطلاع ہے، حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو قریبی گھوڈائی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بس میں ڈی آر جی کے جوان سوار تھے، ضلع کے ایس پی نے حادثے کی تصدیق کردی ہے اور حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔