وزیر اعلی بھوپش بگھیل اور وزیر صنعت کاوسی لکھما کے خصوصی اقدام پر ، بستر زون کی 33 نرسنگ طالبات کو محفوظ طریقے سے چھتیس گڑھ لانے کے لیے اتوار کے روز ایک خصوصی بس کو حیدرآباد روانہ کیا گیا۔ یہ بس سوکما ، بستر ، دنتے واڈا ، بیجاپور اور کونڈاگاؤں اضلاع کی طالبات کو لیکر واپس آئیگی۔ کورونا انفیکشن اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ طالبات حیدرآباد میں نقل و حمل کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کے سبب اپنے گھر واپس نہیں لوٹ سکی ہیں۔طالب علموں کے لواحقین نے واپسی کے لئے خصوصی بس کا انتظام کرنے پر وزیر اعلی اور وزیر صنعت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رائےپور: طالبات کو ریاست واپس لانے کے لیے بس حیدرآباد روانہ
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے چھتیس گڑھ کے مہاجر مزدور ، طلباء اور دیگر لوگوں کی واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اسی دوران ایک بس نرسنگ کی طالبات کو لانے کے لیے حیدرآباد روانہ ہوئی۔
رائےپور: طالبات کو ریاست واپس لانے کے لیے بس حیدرآباد روانہ
وزیر صنعت لکھما کے ہدایت پر بلدیہ سوکما کے صدر جگناتھ ساہو نے آج سوکما سے سپیشل بس کو سبز جھنڑی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر آئشا حسین سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے حساس اقدام پر ، دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے چھتیس گڑھ کے 3.17 لاکھ سے زیادہ مزدور ، طلباء اور دیگر افراد بحفاظت واپس لوٹ چکے ہیں۔