اردو

urdu

ETV Bharat / city

رائے پور: ضرورت مندوں کو پولیس کی جانب سے کھانے کی فراہمی - khana chowki to provide food to needy people in raipur

پولیس کے ذریعے قائم کردہ 'کھانا چوکی' پر پولیس اہلکار و طلبہ مل کر کھانا تیار کرتے ہیں اور پھر اسے غریب ضرورت مندوں تک پہنچاتے ہیں۔

khana chowki
khana chowki

By

Published : May 31, 2021, 7:43 PM IST

کورونا کے انتہائی مشکل دور میں پولیس چوک چوراہوں پر تعینات ہے تاکہ لوگ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں۔ پولیس رات میں پٹرولنگ کررہی ہے تاکہ ہم لوگ سکون سے سو سکیں۔ ساتھ ہی ساتھ پولیس اس بات کا بھی خیال کر رہی ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

رائے پور: پولیس کھانا چوکی سے ضرورتمندوں تک کھانا پہنچا رہی ہے

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے گوکُل نگر کے پریاس ودیالیہ میں پولیس نے 'کھانہ چوکی' کی شروعات کی ہے۔

پریاس اسکول کے بچے بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ اس چوکی میں ضرورت مندوں اور بھوکے لوگوں کے لئے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔

اس کام میں 10 پولیس اہلکار کھانا تیار کرنے اور تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹکراپارا پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل مہیش نیتام نے بتایا کہ''یہاں صبح و شام 500-500 پیکٹ کھانے تیار کئے جاتے ہیں اور کھانا پولیس کی گاڑیوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ضرورت مندوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

پولیس کانسٹیبل مہیش نیتام اور کچھ دیگر پولیس اہلکاروں نے ملکر مئی کے پہلے ہفتے میں یہاں کھانہ چوکی کی شروعات کی تھی۔

ابتدائی دنوں میں انہوں نے خود اپنے اور اپنے ساتھیوں کا پیسہ لگاکر اس کھانہ چوکی کی شروعات کی لیکن اس بات کا پتہ جب اعلیٰ پولیس افسران و دیگر لوگوں کو ہوا تو وہ بھی اس کام میں تعاون کرنے لگے۔

کھانا چوکی میں کھانا تیار کرنے کے دوران معاشرتی فاصلے اور کھانے کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں دستانے لگا کر کام کیا جاتا ہے۔

صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک اور شام چار سے سات بجے تک اس کھانا چوکی میں کھانا پکانے کے بعد اسے تقسیم کرنے کے لئے پولیس اہلکار نکلتے ہیں۔ اس طرح یہاں پولیس نہ صرف اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہی ہے بلکہ سماج کی ذمہ داری کو بھی پورا کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details