رمن سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے بھیما منڈاوی کے قتل کی تفتیش کے لیے تشکیل کردہ کمیشن کے صدر سابق جسٹس ستیش اگنیہوتری کےگزشتہ روز میڈیا کے ساتھ غیر رسمی چرچا میں منڈوای کے قتل میں ابھی تک سازش کے ثبوت نہ ملنے اور اسے پوری طرح سے ماؤنواز حملہ بتائے جانے پر سنگین سوال کھڑے کیے ہیں، اور کہا کہ ان کی معلومات میں یہ پہلا کمیشن ہے جو تفتیش کے شروعاتی دور میں ہی کسی نتیجے پر پہنچ گیا ہے۔
رمن سنگھ کا منڈاوی قتل کے تفتیش کاروں پر سوال
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے دنتے واڑہ کے سابق رکن اسمبلی بھیما منڈاوی کے قتل کی تفتیش کرنے والی کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایاہے۔
فائل فوٹو
انہوں نے مزید کہا کہ دنتے واڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران اس طرح کا بیان تعجب خیز ہےکہ ابھی تک اس کیس میں کسی شخص کا بیان درج نہیں ہوا ہے اور کمیشن نتیجے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کمیشن کی غیرجانبداری پر بھی سوال اٹھایا۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:48 PM IST