اردو

urdu

ETV Bharat / city

بے فکر چلچلاتی دھوپ میں یہ کون جا رہا ہے ؟ - سائیکل سوار مزدور

ان دنوں قومی شاہراہوں پر بے روزگاری کی وجہ سائیکل سوار مزدور اپنے گھروں کو لوٹتے نظر آرہے ہیں۔

بے فکر چلچلاتی دھوپ میں جاتا یہ کون ہے
بے فکر چلچلاتی دھوپ میں جاتا یہ کون ہے

By

Published : May 5, 2020, 3:00 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور اسٹیل پلانٹ کے بند ہوجانے کی وجہ سے جھارکھنڈ کے 22 مزدور کسی طرح سائیکل خرید کر جھارکھنڈ واپس جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے اثرات ہر سطح پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ رائے پور انڈسٹریل ایریا میں اسٹیل پلانٹ کے بند ہونے کی وجہ سے جھارکھنڈ سے کام کرنے آئے مزدور گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بے روزگار ہیں۔

بے فکر چلچلاتی دھوپ میں جاتا یہ کون ہے

لیکن اب وہ جھارکھنڈ واپس جانے پر مجبور ہیں، ایسے میں کسی نے پرانی سائیکل خریدی اور سوار ہوکر جھارکھنڈ واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

جانجگیر چمپا ضلع میں 24 گھنٹے کے سفر کے بعد آرام کر ر ہے ان مزدوروں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی۔

اس چلچلاتی دھوپ میں جھارکھنڈ کے 22 مزدور سائیکل پر سوار تقریبا چھ سو کلومیٹر کا سفر طے کررہے ہیں۔ ان میں ہر عمر کے لوگ ہیں کچھ 50 سال سے زیادہ بھی عمر کے ہیں۔ اس صورتحال میں کسی بھی حادثے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

لاک ڈاؤن کےسبب اس طرح کی خبریں کافی عام ہو چکی ہیں، مزدور پوری طرح ٹوٹ چکے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اب یہ لوگ سا ئیکل کے ذریعہ سیکڑوں کلومیٹر سفر کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details