چھتیش گڑھ کے ضلع کانکیر میں مقامی لوگوں نے یومیہ مزدور کو کھانا تقسیم کیا ہے۔ اس سے قبل ای ٹی وی بھارت نے کانکیر میں مزدوروں کی حالت زار کے بارے میں اطلاع دی تھی، جن کے پاس کھانا اور دیگر ضروری اشیاء مہیا نہیں تھی۔
کانکر ضلع انتظامیہ نے ضلع میں مزدوروں کے لئے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کے یومیہ مزدوروں کے سامنے مشکلات کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ کے بعد، ریاست کے مختلف مقامات سے آنے والے نوجوانوں اور لوگوں نے انہیں کھانا اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کرایٔ ہیں۔
کووڈ 19 کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن نے مزدوروں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے ان مزدوروں کی حالت زار کو نمایاں طور پر ظاہر کیا تھا، جس کے بعد شہر سے آئے ہوئے نوجوان اور دیہی علاقوں کے لوگ غریب عوام کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔
لوگوں نے غریبوں اور مزدوروں کے درمیان چاول، سبزیاں اور دالیں جمع کرکے تقسیم کیں۔