اردو

urdu

ETV Bharat / city

چھتیس گڑھ کی معاشی صورتحال قابو میں ہے: سونیا گاندھی - ریاست چھتیس گڑھ کے یوم تشکیل کے موقع پر

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ جب بیشتر ریاستیں معاشی بحران اور بے روزگاری کا شکار ہیں تو وہیں چھتیس گڑھ میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے معاشی صورتحال ایک حد تک قابو میں ہے۔

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی

By

Published : Nov 2, 2019, 9:17 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے یوم تشکیل کے موقع پرکانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

اپنے ایک پیغام میں سونیا گاندھی نے لکھا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ چھتیس گڑھ کی عوام نے ایک مرتبہ پھر جمہوریت اور بھائی چارے کا راستہ چن لیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ریاست ترقی کی راہ کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں جب بیشتر ریاستیں معاشی سست روی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں کانگریس کے زیرقیادت حکومت کی کوششوں کی وجہ سے چھتیس گڑھ میں صورتحال ایک حد تک قابو میں ہے۔

انہوں نے سابق وزیر ودیا چرن شکلا، کانگریس قائدین نند کمار پٹیل، مہیندر کرما اور دیگر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو سنہ 2013 میں نکسلی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

ریاست کے یوم تشکیل کے پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاستی حکومت کا ہدف ایک جامع ترقی ہے جس میں غریب ، کسان ، شیڈول ذات ، شیڈول قبائل اور پسماندہ طبقات کو ترقی کا فائدہ ملتا ہے۔ ریاستی حکومت تمام لوگوں کو نوکری دینا چاہتی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details