ریاست چھتّیس گڑھ کے ضلع بالود کے تمام بلاکس کے تحت گاؤں گاؤں جا کر ملیریا سے بچاؤ کے لیے ڈی ڈی ٹی کا چھڑکاؤ کرنے والے ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے کافی پریشان ہیں۔
ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ضرورت کے وقت ان ملازمین سے کام تو لیا جا تا ہے لیکن تنخواہ کی ادائیگی کے وقت ٹال مٹول کر کے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔
تقریبا چھ ماہ سے یہ ملازمین تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے تنگی اور بدحالی کے شکار ہیں، جب وہ کلکٹریٹ آفس اپنی پریشانی لے کر پہنچتے ہیں تو وہاں کوئی ایسا شخص نہیں ہوتا جو ان مجبوروں کی بے بسی پر رحم کھا کر ان کا ساتھ دے۔
'ڈی ڈی ٹی' چھڑکاؤ کرنے والے ملازم آتما رام ساہو نے بتا یا' کہ وہ 26 ملازمین ہیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں کام کرتے ہیں، انہوں نے بتا یا کہ کہ تقریبا 7-8 لاکھ روپے ان کے اب تک پینڈنگ میں پڑے ہیں، جس کی ادائیگی جلد از جلد ہونی چا ہئے۔
انہوں نے کہا کہ 'جب ہم لوگ پوری ذمہ داری سے اپنا کام کر رہیں تو ہماری تنخواہیں بھی ہمیں وقت پر ملنی چا ہئے۔