ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہو رہی چھ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
چھتیس گڑھ: نکسلیوں نے چھ گاڑیوں کو آگ لگا دی - کورتا گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا
ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں نے چھ گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔
چھتیس گڑھ: نکسلیوں نے چھ گاڑیوں کو آگ لگا دی
پولیس سپرانٹنڈنٹ شلبھ سنہا نے بتایا کہ نکسلیوں نے ڈیولپمنٹ کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے دو جے سی بی، ایک پوکلین اور تین ٹپر مشینوں میں کل رات آگ لگا دی۔
ضلع کے کوکانار تھانہ علاقے کے تحت دھنی کورتا گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بھساراس سے مچوار کوکانار راستے پر نکسلیوں نے آگ زنی کی اس واردات کو انجام دیا۔