اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممنوعہ کف سیرپ فروخت کرنے کے پاداش  میں 10 سال کی سزا - عدالت کا اعلان

ریاست چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کی خصوصی عدالت نے ممنوعہ کف سیرپ کا اپنے گھر میں غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کرکے اسے صارفین کو فروخت کرنے کے ایک معاملے میں ملزم کو 10 سال کی قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 23, 2020, 2:05 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:48 AM IST

استغاثہ کے مطابق سريا تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ومل کمار یادو کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ندی گاؤ ں روڈ کے رہنے والے ایک تاجر نے اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں نشہ آور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ کر رکھا ہے، جسے شراب پینے والوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ کافی خطرناک ہے۔

اس کے بعد تاجر انوپ اگروال (34) کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے مکان سے ممنوعہ کف سیرپ 100 ایم ایل کے 150 نگ برآمد کئے گئے، اس معاملے میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا، جہاں این ڈی پی ایس ایکٹ کے خصوصی جج وویک کمار تیواری نے سماعت کے دوران ملزم کو قصور وارپایا اور گزشتہ روز سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو دو سا ل کی اضافی سزا بھگتنی ہو گی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details