اردو

urdu

ETV Bharat / city

مویشی اسمگلروں کا جشپور پولیس تھانہ پر حملہ - خواتین نے حملہ آور بدمعاشوں کو بھگا دیا

اسمگلروں نے مویشیوں سے لدی پک اپ گاڑی سے چیف کانسٹیبل کی دوپہیا گاڑی کو ٹکر مارکر بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔

Cattle smugglers attack Jashpur police
مویشی اسمگلروں نے جشپور پولیس پر حملہ کیا

By

Published : Jul 2, 2020, 2:10 PM IST

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں لودام تھانہ کے تحت جھارکھنڈ سرحدی گاؤں میں آج صبح مویشی اسمگلر پولیس کی ٹیم پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہوگئے۔اس حملے میں چیف کانسٹیبل اور چوکی انچارج بال بال بچ گئے۔

لودام تھانہ انچارج بھاسکر شرما نے بتایا کہ جانچ کے دوران ان بدمعاشوں نے مویشیوں سے لدی پک اپ گاڑی سے چیف کانسٹیبل کی دوپہیا گاڑی کو ٹکر مارکر بھاگنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کی ٹیم نے جب ان تین بدمعاشوں کا پیچھا کر کے انہیں پکڑا تو نزدیکی گاؤں ٹانگرٹولی کی خواتین نے آکر تینوں حملہ آور بدمعاشوں کو بھگا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے سرحدی ٹانگر ٹولی گاؤں میں پہلے بھی پولیس کی ٹیم پر تین بار حملہ کیا جاچکا ہے۔آج ہوئے اس واقعہ میں نئے معاملے میں جرم درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details