چھتیس گڑھ کے بستر ڈیویژن میں آج سب سے زیادہ 51 کورونا پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک ڈاکٹر سمیت کئی جوان شامل ہیں۔
کانکیر کے چیف میڈیکل افسر جگ جیون رام اوئکے نے بتایا کہ آج کانکیر ضلع میں 27 کورونا پازیٹو پائے گئے۔ جس میں بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک ڈاکٹر اور بارڈر سکیورٹی فورس کا کیمپ دڈون میں 19 جوان اور مرکزی سکیورٹی فورس کے ملا کیمپ میں تین جوان اور چار غیر مقیم مزدور کورونا پازیٹو پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی جوان چھٹی سے لوٹے ہیں۔