اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر کے تین شہروں میں 13جولائی سے لاک ڈاؤن

عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں پونے، پمپری اور چنچوڑ میں 13 جولائی سے دس دن کا لاک ڈاؤن رہے گا۔

مہاراشٹر کے تین شہروں میں 13جولائی سے لاک ڈائون
مہاراشٹر کے تین شہروں میں 13جولائی سے لاک ڈائون

By

Published : Jul 11, 2020, 4:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے پنے، پمپری اور چنچوڑ میں 13 جولائی سے دس دن تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ان تین شہروں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے پیش نظر ان اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک میڈیکل افسر نے بتایا کہ پنے شہر میں کووڈ 19 کے ریکارڈ 1006 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی یہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25,174 ہوگئی ہے۔

ممبئی کے بعد پنے، مہاراشٹر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر ہے۔ یہاں سے سبھی 42 وارڈ کورونا انفیکشن سے متاثر ہیں۔

ریاست مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2لاکھ 38ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک لاکھ 32ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9893افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details