اردو

urdu

ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں پانچ ہلاک، متعدد زخمی

مہاراشٹر کے سنار شہر میں ناسک ۔ پونے قومی شاہراہ پر ایک ٹرک اور ٹیمپو کے درمیان شدید ٹکر ہونے کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سڑک حادثے میں پانچ ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Sep 29, 2019, 8:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:27 PM IST

سنار پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ٹیمپو احمدآباد کی طرف جارہی تھی جس دوران ٹیمپوڈرائیور نے قابو کھو دیا۔

پیچھے سے آنے والی ٹرک نے ٹیمپو کوٹکر ماردی جس سے اس میں سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 برس کے شرون نانک سہانے، 25 برس کے سبھاش دسائی یادو اور سنار کے جپواڈی میں رہنے والا 55 برس کے بھرت دگاڑو شندے کے طورپر ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

سنار پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details