کانگریس کے ترجمان گوپال تیواری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عالمگیر بھائی چارے کے نظریے کی بنیاد پر تعلیمی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے جو سائنسی اقدار پر مبنی ہے اور یہ ذات اور نسل پر مبنی ایک رجعت پسندانہ پالیسی کی طرح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قانون ساز کونسل میں آئین اور ترقی پسندانہ پالیسیوں کے لیے پرعزم امیدواروں کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر تیواری نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی رجعت پسندانہ پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے جو ملک کو 16 ویں صدی کے سیاہ دور میں واپس پھینک دے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے اجودھیا میں تقریر اور نئی تعلیمی پالیسی کے ایک ہی سر ہیں۔