اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ کے سبب 3 افراد ہلاک، کئی لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری - ریسکیو ٹیم

دھارچولا کے جمہ گاوٗں میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی مچی ہے۔ وہیں حادثے کے بعد تین بچوں کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے اور کئی لوگ لاپتہ ہے۔

uk_pit_01_aapda_vis_uk10020
اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈ

By

Published : Aug 30, 2021, 1:27 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 3:57 PM IST

اتراکھنڈ کے پیتھوراگڑھ ضلع کی دھارچولا تحصیل کے تحت جمہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی مچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمہ گاؤں کے جامونی توک میں 5 اور سیرواڑیار توک میں 2 رہائشی گھر زمین دوز ہوگئے ہیں۔ وہیں سات افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

اتراکھنڈ میں لینڈ سلائڈ کے سبب 3 افراد ہلاک، کئی لاپتہ، راحت رسانی کا کام جاری

خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور ریسکیو ٹیم نے تین بچوں کی لاش برآمد کی ہے۔

دھارچولا میں بادل پھٹنے سے تباہی مچی ہے۔ جمہ گاؤں میں دیر رات بادل پھٹنے کی وجہ سے لینڈ سلائڈ کے بعد سات لوگ لاپتہ بتائے جارہے تھے۔ جس کے بعد تین لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ وہیں چار لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ڈی ایم اشیش چوہان نے بتایا کہ ’’ ہمیں 7 لوگوں کے دبنے اور 3 لاشوں کے ملنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ موقع پر راحت رسانی کے لئے سامان پہنچائے جارہے ہیں۔ SDRF, SSB کی ٹیموں کو وہاں بھیج دیا گیا ہے۔ علاقے میں سڑک بند ہونے سے ریسکیو کا کام ہیلی کاپٹر سے کرانے کے لئے ہیلی پیڈ تیار کیا جارہا ہے۔ اس حادثے کے بعد NHPC احاطے میں بھی لینڈ سلائڈ اور آبی جماؤ کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ: شدید بارش کی وجہ سے پُل گرا، دیکھیں ویڈیو

وہیں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ضلع آفیسر پیتھوراگڑھ ڈاکٹر اشیش چوہان سے فون پر گزشتہ رات جمہ گاؤں میں ہوئے نقصان کی جانکاری لی۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 3:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details