چین اور نیپال سرحد (China and Nepal border) سے متصل علاقے کے قریب 23 دیہی گاوں آزادی کی 7 دہائی بعد ڈیجیٹل خدمات (digital service) سے جڑنے جا رہے ہیں۔
بھارت حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا اسکیم (Digital India Scheme) کے تحت ملک کے آخری گاؤں میں وی سیٹ نیٹورک (V-set network) بچھایا جا رہا ہے۔
فی الحال اس اسکیم کے تحت دارما کے 13، ویاس کے 7، چوڈاس کے 3 اور ملم کے 12 گاوں میں وی سیٹ نیٹورک لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی ہاٹ اور بیری ناگ کے دو دو، گنگولی ہاٹ کے 3 اور پتھورا گڑھ کے 4 گاوں میں بھی وی سیٹ نصب کیے جائیں گے۔
وی سیٹ سے جڑنے کے بعد ان گاؤں میں وائی فائی کوڈ لے کر ایک ساتھ دس لوگ انٹرنیٹ کی دنیا (Internet World ) سے جڑ سکیں گے۔
واضح رہے کہ چین اور نیپال سے متصل سرحدی گاؤں میں ابھی تک ترسیل کا کوئی ذریعہ نہیں تھا جس کے سبب بارڈر کے ہزاروں گرامین باقی دنیا سے جڑنے کے لیے نیپالی ٹیلی کوم کے بھروسے تھے۔ وی سیٹ سے جڑنے کے بعد سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں تک اطلاعات کا اشتراک ہوگا اور بھارت تکنیکی طور پر آتم نربھر بنے گا۔
بھارت حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت بی بی این ایل (Bharat Broadband Network) کمپنی کے ذریعے سرحدی علاقوں کے 35 گاوں میں وی سیٹ لگائے جا رہے ہیں۔