اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیگو سرائے میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

بہار میں بیگو سرائے ضلع کے گڑھپورا تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔

By

Published : Oct 7, 2020, 6:41 PM IST

YOUTH KILLED
بیگو سرائے میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مالی پور گاﺅں کے وارڈ نمبر 04 باشندہ کرشن کانت پاٹھک عرف کاری پاٹھک (30) منگل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پارٹی کرنے گیا تھا ، جہاں اس کالوگوںکے ساتھ تنازعہ ہوگیا ۔ اس کے بعد ان لوگوں نے کار ی پاٹھک کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کر دیا اور لاش اس کے گھر کے نزدیک لاکر پھینک دی ۔ آج صبح کاری پاٹھک کے گھر کے لوگوں نے اس کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے ۔
معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details