اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے ایک کالج کا عجیب فرمان، لڑکیوں کے بال کھلے رکھنے پر پابندی - بھاگلپور میں سندروتی مہیلا کالج

افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد مبینہ طور پر وہاں خواتین کے حقوق کو سلب کرنے کی خبروں کے درمیان بہار کے بھاگلپور میں ایک ویمن کالج نے لڑکیوں کے بالوں کو کھلے رکھنے پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

بہار کے ایک کالج کا عجیب فرمان، لڑکیوں کے بال کھلے رکھنے پر پابندی
بہار کے ایک کالج کا عجیب فرمان، لڑکیوں کے بال کھلے رکھنے پر پابندی

By

Published : Aug 22, 2021, 7:50 PM IST

بہار کے بھاگلپور میں سندروتی مہیلا کالج کے حکام نے ایک تازہ حکمنامہ جاری کرکے انٹر کی طالبات کے لیے ایک نئے ڈریس کوڈ کا اعلان کیا ہے۔ نئے ڈریس کوڈ کے مطابق کالج کے احاطے میں بالوں کو کھلے رکھنے اور بالوں کو لہرانے پر پابندی عائد رہے گی۔ اس کے علاوہ طالبات کو کالج کے احاطہ میں سیلفی لینے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

بہار کے ایک کالج کا عجیب فرمان، لڑکیوں کے بال کھلے رکھنے پر پابندی

حکمنامہ میں بتایا گیا کہ لڑکیوں کو ایک یا دو چوٹیوں میں کالج آنا ہوگا جب کہ بالوں کو کھلا رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ سندروتی مہیلا مہاودیالیہ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلہ کو پرنسپل پروفیسر رمن سنہا نے منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے دن کالج انتظامیہ کی جانب سے فارم جمع کرنے کی متنازعہ ہدایت

اطلاعات کے مطابق کالج میں سائنس، کامرس اور آرٹس میں 12 جماعت کے لیے تقریباً ایک ہزار 500 لڑکیوں نے انرول کیا ہے، جن کے لیے نئے ڈریس کوڈ نافذ کرنے کے لیے پرنسپل پروفیسر رمن سنہا نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ تاہم کمیٹی نے لڑکیوں کے لیے نیلی رنگ کی کرتی، سفید شلوار، شفید دوپٹہ، سفید بیگ، کالا جوتا اور بالوں کو ایک یا دو پونی ٹیل (چوٹی) کے ذریعہ باندھنے کو لازمی قرار دیا۔ اسی طرح سردیوں کے موسم میں نیلے رنگ کا بلیزر پہننے کی اجازت دی گئی۔ حکنامہ میں واضح طور پر کہا گیا کہ ڈریس کوڈ کے بغیر کالج میں داخلہ ممنوعہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details