پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ بھورہا گاﺅں باشندہ وکرم رائے کی 52 سالہ اہلیہ شوبھا دیوی اپنے گھر سے باہر گئی تھی۔ دیر رات تک جب وہ گھر واپس نہیں آئی تب اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔
خاتون کو سیلاب کے پانی میں ڈوبا دیکھ کر اہل خانہ نے اسے پانی سے باہر نکال کر علاج کے لئے نزدیکی ہیلتھ مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔