ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) جتندر کمار نے معاملے کی تصدیق کر تے ہوئے یہاں بتایا کہ ہوائی اڈہ تھانہ علاقہ کے بہار ملیٹری پولیس ( بی ایم پی ) ۔1 سے خاتون سمیت دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تمام نکات سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جلدہی واقعے کی وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔
پٹنہ: خاتون سمیت دو پولیس اہلکاروں کی لاش برآمد
بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ہوائی اڈہ تھانہ علاقہ سے پولیس نے منگل کو خاتون سمیت دو پولیس اہلکاروں کی لاش برآمد کی ہے۔
خاتون سمیت دو پولیس اہلکاروں کی لاش برآمد
یہ بھی پڑھیں: بہار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر
دریں اثناء موقع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بی ایم پی۔1 میں کانسٹیبل امرنے خاتون پولیس اہلکار ورشا پر گولی چلادی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد امر نے خود بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ دونوں پولیس اہلکار مغربی بنگال کے دارجلنگ کے رہنے والے تھے۔