ریاست بہار میں گوپال گنج ضلع کے ویشمبھر پور تھانہ علاقہ میں پیر کو مقامی ندی میں ایک کشتی ڈوب جانے سے خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ’’رامجی تابھوج چھاپر گاؤں کے نزدیک کرتا دھام مندر کے پاس میلہ لگا ہوا تھا، میلے میں شامل ہونے والے لوگ کشتی میں سوار ہوکر مقامی ندی عبور کرکے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ صلاحیت سے زیادہ افراد کے کشتی میں سوار ہونے کی وجہ سے کشتی بے قابو ہوکر ندی میں ڈوب گئی۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں پانچ افراد موت واقع ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بھاگلپور: جشنِ آزادی پر مشاعرہ کا اہتمام