بہار میں چند ہفتوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، ایسے میں اب سیاسی رہنماؤں کا طوفانی دورہ شروع ہوگیا ہے۔ گیا میں آج 'جن ادھیکار پارٹی' کے سپریمو راجیش رنجن عرف پپو یادو پہنچے تھے ، کووڈ انیس کے درمیان انہوں نے ایک جسلہ عام سے خطاب بھی کیا ، جس میں انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار پر شدید نکتہ چینی کی۔
پپور یادو نے حزب اختلاف کے رہنماء تیجسوی یادو پر تو نشانہ سادھا لیکن پارٹی کے سپریمو لالو پرساد یادو کو سماجی رہنماء بتایا اور نتیش اور لالو کے پندرہ پندرہ سالوں کے دور اقتدار کا موازنہ کرتے ہوئے نتیش کی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتایا۔ ایس سی، ایس ٹی کے کسی فرد کے قتل پر کنبے کے ایک شخص کو نوکری دینے کے وعدے پر پپو یادو نے وزیراعلی نتیش کمار کی تنقید کی اور کہا کہ دنیا کے پہلے وزیراعلی نتیش کمار ہونگے جنہوں نے جرم کرنے کی دعوت دی ہے۔ ایس سی ایس ٹی کو قتل کرنے کے لیے اکسایا ہے۔ جرائم پر کنٹرول نہیں ہو سکا تو کہہ دیا کہ قتل پر نوکری دیں گے، زندہ میں نوکری تو دور کی بات ہے ان کی حالت زار پر افسوس کا اظہار تک نہیں کیا اور کہتے ہیں قتل کے بعد نوکری دی جائیگی۔