راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان منوج جھا ان دنوں پٹنہ میں ہیں۔ وہ مستقل طور پر رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ کانگریس کے ساتھ بھی ہماری گفتگو ہوئی ہے۔ بہت جلد مشترکہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بہار اسبملی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تاہم اب بھی بہار میں کسی بھی اتحاد کے ذریعہ امیدواروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ جہاں ایک طرف لوک جن شکتی پارٹی کی وجہ سے این ڈی اے میں ایک رائے نہیں بن رہی ہے، وہیں دوسری طرف یہ کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر عظیم اتحاد میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کا معاملہ حل ہوگیا ہے اور نشستوں کا اعلان ہفتے کے روز کیا جاسکتا ہے۔