اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: کیسا امیدوار چاہیے؟ عوام کی رائے - عوام سے بات چیت

ریاستی اسمبلی انتخاب کا مزاج اب پوری طرح سے اپنے شباب پر ہے، جیسے جیسے ووٹنگ کے دن قریب آ رہا ہے، ویسے ویسے امیدواروں کی دھڑکن تیز ہو رہی ہیں. حالانکہ ارریہ میں ابھی کئی پارٹیوں کے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں ہو سکا ہے، جبکہ ارریہ میں تیسرے مرحلہ میں 7 نومبر کو ووٹنگ ہونا ہے.

What kind of candidate do you want? Public opinion
کیسا امیدوار چاہیے؟ عوام کی رائے

By

Published : Oct 16, 2020, 10:32 PM IST

ارریہ اسمبلی حلقہ سے جن امیدواروں کے نام کا اعلان ہو چکا ہے ان میں جے ڈی یو سے شگفتہ عظیم اور کانگریس سے عابدالرحمن کا نام شامل ہیں جبکہ ابھی جن ادھیکار پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں ہوسکا ہے. جس سے عوام میں تجسّس بڑھتا جا رہا ہے.

ادھر ای ٹی وی بھارت نے ارریہ اسمبلی حلقہ کی عوام سے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ اس بار وہ اپنا نمائندہ کیسے امیدوار کو بنانا چاہتے ہیں جو ان کی آواز بہار اسمبلی میں اٹھا سکیں۔

مولوی ٹولہ باشندہ طالب علم محمد دانش نے کہا کہ اس بار ہم لوگ ویسے امیدوار کا انتخاب کریں گے جو ہم طلباء کے لئے تعلیم کی بات کرے، ارریہ میں تعلیم کے لئے اچھے اداروں کی فقدان ہے، صرف ایک ارریہ کالج ہے وہاں کی حالت بھی خستہ حال ہے. طلباء داخلہ کے لئے بھٹکنے پر مجبور ہیں، اساتذہ کی قلت ہے، اس لئے اس بار ہمارا انتخابی موضوع تعلیم ہی ہے.

ویڈیو

چاندنی چوک باشندہ شمس رضا نے کہا کہ یہ علاقہ سیلاب زدہ ہے، ہر سال ہم لوگ سیلاب کی مار جھیلتے ہیں، معاشی و اقتصادی طور سے کمزور ہوتے ہیں، سیلاب کو روکنے کے لئے کوئی بھی نمائندہ کارگر ثابت نہیں ہوا، اس لئے اس بار جس پارٹی کا ایجنڈا سیلاب سے یہاں کے لوگوں کو چھٹکارا دلانے کا ہوگا اسے ہی ووٹ کریں گے. شمس رضا نے کہا کہ گزشتہ انتخاب میں ہم لوگوں نے نتیش کمار کو ووٹ کیا تھا مگر انہوں نے عظیم اتحاد کو دھوکہ دے بی جے پی سے ہاتھ ملا لی. وہیں سہیل راہی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اس بار پورا فصل برباد ہو گئی، اور یہ ہر سال ہوتا ہے مگر آج تک کسی بھی حکومت کی توجی اس علاقے کی طرف نہیں ہوئی. ہمارا امیدوار ایسا ہوگا جو ہمارے دکھ سکھ میں کھڑا ہوگا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details