بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ کورونا بحران پر تبادلہ خیال کے لئے گورنر کی صدارت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے موصول تجاویز کی بنیاد پر قدم اٹھائے جائیں گے۔
کمار نے جمعرات کو یہاں آئی جی آئی ایم ایس میں کورونا کا دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ گورنر سطح پر سبھی جماعتوں کی میٹنگ ہونی چاہئے۔ انہوں نے گورنر سے اجلاس کیلئے درخوست کی ہے۔ 17 اپریل کو گورنر کی قیادت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں سبھی لوگوں کی جو تجاویز آئیں گی اس کی بنیاد پر قدم اٹھائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار: سرکاری ہسپتال میں بڑی لاپرواہی، بیڈ کے انتظار میں مریضوں کی موت
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے متعلق ایک ایک چیز پر نظر رکھی جارہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ کورونا جانچ کرائے جارہے ہیں۔