پٹنہ: پندرہ اضلاع کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان صبح سے ہی قطار میں کھڑے ہیں۔ دیہی علاقوں میں جلد ووٹ ڈالنے کے خواہاں رائے دہندگان کی قطاریں لمبی ہوتی جارہی ہیں۔ تمام حلقوں میں پر امن ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پیرا ملٹری فورسزکو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھڑسواروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی سماج دشمن عناصرکی نگرانی کی جارہی ہے۔ ہنگامی صورتحال کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی تعینات کر دئے گئے ہیں۔
کورونا مدت میں ملک کے پہلے بڑے انتخابات میں رائے دہندگان اور ووٹنگ کے کارکنوں کو کورونا سے بچانے کیلئے بھی وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سینیٹائزر، دستانے اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کی تھرمل اسکیننگ کی جارہی ہے۔