اردو

urdu

ETV Bharat / city

ووٹر لسٹ تصدیق کی آخری تاریخ 15 اکتوبر - آخری تاریخ 15 اکتوبر

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں اس وقت ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ ووٹر لسٹ کی تصدیق کرانے اور آدھار سے جوڑنے کا کام 15 اکتوبر تک چلے گا۔

ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام آخری تاریخ 15 اکتوبر

By

Published : Sep 29, 2019, 10:19 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:26 AM IST

ضمنی انتخاب کے پیش نظر کشن گنج اسمبلی حلقہ میں فی الحال کام روک دیا گیا ہے جبکہ دیگر جگہوں پر ووٹر لسٹ تصدیق کا کام مسلسل جاری ہے۔

ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام آخری تاریخ 15 اکتوبر

ووٹر لسٹ میں تصحیح یکم اکتوبر سے

ابھی تک کتنے فیصد لوگوں کے ووٹر کارڈ کی تصدیق کی جا چکی ہے اور کیا یہ ممکن ہے کہ 15 اکتوبر تک یہ کام پورا ہو پائے گا۔ یہ جاننے کے لیے جب کوچادھامن بی ڈی او سکندر عالم سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج تک 11 ہزار لوگوں کا آدھار کارڈ ووٹر کارڈ سے لنک کر دیا گیا ہے لیکن آبادی کے اعتبار سے نہیں لگتا ہے کہ آئندہ 15 اکتوبر تک یہ کام پورا ہو پائے گا۔


سکندر عالم نے آگے کہا کہ ووٹر کارڈ میں تصدیق کے لیے وقت بڑھائے جائیں گے اس لیے کسی کو ڈرنے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کوچادھامن حلقہ کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ایک ویڈیو جاری کر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ کی تصدیق کے کام میں بالکل بھی لاپرواہی نہ دکھائیں بلکہ وقت رہتے تصدیق کرا لیں۔

انہوں نے اپنا موبائل نمبر عام کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو اس کام میں کسی بھی طرح کی دقت پیش آرہی ہے تو وہ دیے گئے نمبر پر مجھ سے کبھی بھی رابطہ کر سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ جمعیت علما ہند شروع دن سے ہی ووٹر لسٹ کی تصدیق کو لے کر مسلسل بیداری مہم چلا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details