اردو

urdu

ETV Bharat / city

'نتیش کمار کے ڈی این اے میں خرابی ہے' - Vijay Yadav elected general secretary

آر جے ڈی کے نومنتخب ریاستی جنرل سیکریٹری وجے یادو نے نتیش کمار پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بہار اسمبلی انتخاب میں عوام نے عظیم اتحاد کو بہار کی خدمت کے لئے منتخب کیا تھا، مگر کرسی کمار کے نام سے مشہور نتیش کمارنے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے ساتھ مل گئے۔

وجئے یادو آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سیکریٹری منتخب
وجئے یادو آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سیکریٹری منتخب

By

Published : Jun 9, 2020, 2:21 PM IST

ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے نو منتخب ریاستی جنرل سیکریٹری وجئے یادو نے نتیش کمار پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا جس انتخاب میں نتیش کمار نے بی جے پی کی ناکامی اور ملک کے لیے ناسور بتا کر عوام کا ووٹ لیا اور پھر اسی کے ساتھ ہاتھ ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ نتیش کمار کے ڈی این اے میں ہی ضرور کچھ خرابی ہے۔

وجئے یادو آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سیکریٹری منتخب

وجے یادو نے ریاستی جنرل سکریٹری بنائے جانے پر قومی صدر لالو پرساد یادو، تیجسوی یادو اور یوتھ کے ریاستی صدر قاری محمد صہیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر حال میں بحال رکھیں گے یہ میری پہلی ترجیح ہے۔

اس کے بعد پورے بہار میں پارٹی کو مضبوطی دینے کے لیے جلد ہی بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کروں گا اور عوام کے درمیان نتیش حکومت کی کارکردگی اور ناکامی پیش کر کے اس بار ہر حال میں تیجسوی یادو کی حکومت بنانے پر لوگوں کی ذہن سازی کروں گا۔

وجے یادو نے کہا کہ آج بہار کے مزدوروں کی کیا حالت ہو گئی ہے، لوگ بھوکے پیاسے مرنے پر مجبور ہیں، پیدل، سائیکل، رکشہ، ٹھیلہ، موٹرسائیکل و دیگر سواری سے لوگ مجبوراً دوسری ریاستوں سے بہار پہنچے ہیں، ایسے مزدوروں کے لیے اس حکومت نے کیا کیا ہے، سینکڑوں لوگوں مزدوروں کی جان گئیں اس کی جوابدہ کون ہے، ان کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے کیا مدد ملے گی، ان سب سوالوں پر نتیش حکومت خاموش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details