امارت شریعہ بہار کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' رمضان المبارک عبادت، تراویح، روزہ، غریب اور پریشان حال کے ساتھ ہمدردی کرنے کا مہینہ ہے۔ اپنی روحانیت اور اخلاق و کردار کو بلند کرنے کا مہینہ ہے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ ان تمام عبادتوں کا اہتمام کریں لیکن لاک ڈاؤن کی پابندی پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہ کر۔
انہوں نے کہا کہ' ابھی پوری دنیا کورونا وائرس کے وبا سے تو دوچار ہے۔ بھارت بھی اس سے متاثر ہے۔ حکومت نے اس سے بچنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے'۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ ہم اس پر کرتے ہوئے گھروں میں قیام کریں'۔
انہوں تراویح کی نماز بھی اپنے گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی۔ مزید تراویح بھی اپنےگھر کے لوگوں کے ساتھ ہی پڑھیں باہر والوں کے ساتھ نہ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچنا اپنا مذہبی اور سماجی فریضہ ہے جسے ہر شخص کو پورا کرنا چاہیے'۔