اردو

urdu

ETV Bharat / city

برطانیہ اور بھارت میں بہت سی چیزیں قدرے مشترک - بہار ای ٹی وی بھارت خبر

معروف اسکالر ڈاکٹر صباح صدیقی نے خدا بخش لائبریری میں منعقد " برطانیہ اور ہندوستان کے ثقافتی تعلقات" کے عنوان سے خصوصی لیکچر میں موجود طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر صباح صدیقی نے پروجیکٹر کے ذریعہ برطانیہ کے مختلف مقامات دکھاتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں بہار کی بھی کئی چیزیں موجود ہیں۔

خدا بخش لائبریری
خدا بخش لائبریری

By

Published : Nov 14, 2021, 5:20 PM IST

برطانیہ اور بھارت کے درمیان جو چیز سب سے زیادہ مشترک ہے وہ علمی ذخیرہ ہے۔ یہاں جس طرح علمی ذخیرہ کے طور پر خدا بخش لائبریری بین الاقوامی سطح پر معروف ہے، اسی طرح برطانیہ میں بھی کئی ایسی لائبریریز ہیں جہاں قدیم زمانے کی نادر کتابیں محفوظ ہیں۔ برطانیہ میں ہندوستان کی کئی ایسے تاریخی سرمایہ محفوظ ہیں جو بھارتی عوام کے لئے عظیم سرمایہ ہیں۔ وہاں قدیم زمانے کے وہ اثاثہ بھی موجود ہیں جس کا تعلق اسلامی تاریخ سے ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان چیزوں کے بارے میں مذاکرہ کے ذریعہ نئی نسلوں کو واقف کرایا جائے تاکہ انہیں معلوم ہو ہماری وراثت کی کتنی چیزیں محفوظ ہیں جس سے ہم نابلد ہیں۔

ڈاکٹر صباح صدیقی

مذکورہ باتیں برطانیہ سے آئے معروف اسکالر ڈاکٹر صباح صدیقی نے خدا بخش لائبریری میں منعقد "برطانیہ اور ہندوستان کے ثقافتی تعلقات" کے عنوان سے خصوصی لیکچر میں موجود طلبہ و طالبات اور دانشوروں سے کہی۔

ڈاکٹر صباح صدیقی نے پروجیکٹر کے ذریعہ برطانیہ کی مختلف جگہوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بہار کی کئی چیزیں موجود ہیں۔ بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ بیرسٹر محمد یونس برطانیہ میں ہی مدفون ہیں۔ اسی طرح ٹیپو سلطان کی تلوار اور ان کا لباس بھی وہاں موجود ہیں جو دیکھنے کی چیز ہے۔


مزید پڑھیں:

پٹنہ:خدا بخش لائبریری میں مولانا آزاد کی حیات و خدمات پر کتابوں کی نمائش



خدا بخش لائبریری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ بیدار نے کہا کہ ہمارا مقصد ان موضوعات پر ماہرین کے ذریعہ چیزوں کو سامنے لانا ہے جس کا علم ہماری نئی نسلوں کو نہیں ہے۔

ڈاکٹر صباح صدیقی نے اپنے خصوصی لیکچر میں ان نکات کی طرف انکشاف کیا جس سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہوا۔ ہماری کوشش ہوگی آئندہ بھی عملی موضوعات کے تحت طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details