اردو

urdu

ETV Bharat / city

تعلیم جاری رکھنے کے لئے طلبا نے بچے کو اغوا کیا - اغوا کاروں نے مغوی بچے کے اہل خانہ کو فون کیا اور دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا

موتیہاری میں پولیس نے اغوا ہوئے ٹیچر کے بیٹے کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Two students abducted a child to continue his education
دو طلباء نے تعلیم جاری رکھنے کے لئے بچے کو اغوا کیا

By

Published : Apr 29, 2020, 11:32 AM IST

ضلع موتیہاری کے درپا پولیس اسٹیشن علاقے کے درپا گاؤں سے پیسوں کے لئے اغوا کیے گئے ایک استاذ کے بیٹے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر برآمد کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ایک خاتون سمیت دو اغوا کاروں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اغوا کاروں نے مغوی بچے کے اہل خانہ کو فون کیا اور دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا۔

نوین چندر جھا، ایس پی

ایس پی کے مطابق ، اغوا کاروں نے رواں سال انٹر کے آخری سال کا امتحان دیا تھا۔ انھوں نے تفتیش میں کہا کہ مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے بچے کو اغوا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے کشن کمار کو پھروٹی پلانے کے لیے اسے سائیکل پر بٹھایا اور سائیکل سے کشن کو اغوا کرنے کے بعد، وہ اسے موتیہاری شہر لے گئے۔ جسے ان لوگوں نے ایک مکان میں چھپا کر رکھا تھا۔ ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے کشن کے والد سے 10 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔ لہذا، موبائل نگرانی کی بنیاد پر، کشن کو رہا کرایا گیا اور اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details