اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی چمپارن : سڑک حادثے میں دو کی موت - west Champaran News

ٹولہ گاؤں کے باشندہ سروج میاں اور سعید میاں کل دیر شام اپنے رشتے دار کو ان کے گاؤں چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ اسی دوران یہ دونوں حادثہ کا شکار ہوگئے اور ان کی موت ہوگئی۔

مغربی چمپارن میں سڑک حادثے میں افراد کی موت
مغربی چمپارن میں سڑک حادثے میں افراد کی موت

By

Published : Jun 9, 2020, 12:54 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے لوریا تھانہ علاقہ میں موٹر سائیکل اور بولیرو کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ٹولہ گاؤں کے رہنے والے سروج میاں اور سعید میاں گزشتہ دیر شام اپنے رشتے دار کو ان کے گاؤں چھوڑ کر واپس آرہے تھے، تبھی پرسونی گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 727 پر بولیرو نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق زخمیوں کا اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی انتقال ہو گیا،جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details