ریاست بہار کے ضلع سونہن تھانہ حلقہ کے میوں موضع میں اچانک تیندوا کے گھس آنے سےلوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے میدانی علاقہ میں اس وقت پیش آیا۔ جب کھیت میں اچانک مقامی لوگوں نےکتوں کے بھونکنے کی آواز سنی۔
جسے دیکھنے گاٶں کے دو افراد کھیت پہونچے تبھی تیندوا نے ان دونوں پر اچانک حملہ کر زخمی کر دیا۔
تیندوا کے گھس آنے سےلوگوں میں کھلبلی یہ خبر دھیرے دھیرے پورے گاوں میں پھیل گئی، دریں اثنا اطلاع پر محکمہ جنگل اور سونہن تھانہ کی فورسز بھی موقع پر پہنچی۔
محکمہ جنگل کی ٹیم نے تیندوا کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران ایک عملہ بھی زخمی ہوا۔
گھنٹوں کافی مشقت کے بعد تیندوا کو قبضہ میں کر سینچری ایریا میں چھوڑ دیا گیا تب جا کر لوگوں نے سکون کی سانس لی۔
مزید پڑھیں: 'وزیراعظم حراستی کیمپ کے تعلق سے جھوٹ بول رہے ہیں'
واضح رہے کہ ضلع کے 8 ہزار906 ہیکٹر میں جنگل اور پہاڑ کا علاقہ ہے۔کیمور کے جنگل میں شروع سے ہی کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں جس میں تیندوا، شیر، بھالو سمیت کئی جنگلی وحشی جانور اس سے پہلے بھی دیکھے گئے ہیں۔
حالانکہ کی اس سے قبل بھی کئی بار تیندوا اور جنگلی خنزیر کے ذریعہ لوگوں پر حملہ کر زخمی کرنے کے واقعات سامنےآچکے ہیں۔