بہار میں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقے سے پولس نے سنیچر کو تین بوری دھماکہ خیز مادے برآمد کرکے دو لوگوں کو گرفتار کیا۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سارن ضلع میں پولس سبھی تھانہ علاقے میں زبردست جانچ مہم چلارہی ہے۔ اس معاملے میں مڈھوڑا کے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اندرجیت بیٹھا کی رہنمائی میں مشرق تھانہ کی پولس مشرق تریاموڑ کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 90 پر گاڑیوں کی جانچ کررہی تھی۔ اسی دوران وہاں سے گذررہے ایک موٹرسائیکل پر سوار دو لوگوں کو رکنے کا اشارہ کیا تب انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولس نے پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔