اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ کے ڈھائی درجن ایس آئی کا تبادلہ - جرائم پیشوں پر نکیل کسنے میں ناکام

ضلع ارریہ میں دو سال یا اس سے زائد دنوں سے ایک ہی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر ( ایس آئی) کا ارریہ ایس پی ہردے کانت نے تبادلہ کیا ہے، ایس پی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جن جن ایس آئی کا تبادلہ جن تھانے کے لئے ہوا ہے، وہ فوراً وہاں جوائن کریں۔ اس طرح سے ارریہ ایس پی نے ضلع کے ڈھائی درجن سے زائد ایس آئی کا تبادلہ کر دیا ہے، جس سے پولیس محکمہ حرکت میں نظر آ رہی ہے۔

ہردے کانت ، ایس پی ارریہ
ہردے کانت ، ایس پی ارریہ

By

Published : Feb 1, 2021, 2:29 PM IST

Updated : Feb 1, 2021, 4:11 PM IST

ارریہ : ادھر ارریہ میں آئے دن ہو رہے کرائم کے واردات پولیس انتظامیہ پر سوال کھڑے کرنے لگے ہیں، پولیس انتظامیہ بھلے ہی کارروائی کی بات کرے مگر جرائم پیشوں پر نکیل کسنے میں ناکام ضرور دکھ رہی ہے۔ ارریہ ایس پی کی یہ کارروائی اسی ضمن میں سمجھا جا رہا ہے۔

جن ایس آئی کا تبادلہ ہوا ہے ان میں ارریہ تھانہ میں تعینات للو پال کو فاربس گنج تھانہ، اومیش کمار کو ارریہ تھانہ سے تاراباڑی تھانہ، یوگیندر پرساد سنگھ کو ارریہ تھانہ سے محل گاؤں تھانہ، رام چندر رام کو ارریہ تھانہ سے پلاسی تھانہ، چرنجیوی پانڈے کو بیرگاچھی تھانہ سے جوگبنی تھانہ، اکھلیش کمار کو بیرگاچھی تھانہ سے مہیلا تھانہ، انعام الحق کو مدن پور تھانہ سے کواڑی تھانہ، منیش کمار کو تاراباڑی تھانہ سے گھورنا تھانہ، آنند کمار تیواری کو تاراباڑی تھانہ سے ارریہ تھانہ، منوج کمار کو تاراباڑی تھانہ سے بسمتیہ تھانہ، جتیندر کمار کو جوکی ہاٹ تھانہ سے برداھا تھانہ۔

اسی طرح رام پرساد مہتو کو برداھا تھانہ سے ارریہ تھانہ، ونئے کمار کو برداھا تھانہ سے پلاسی تھانہ، راکیش کمار سنگھ کو پلاسی تھانہ سے ارریہ تھانہ، مہیش پرساد کو فاربس گنج تھانہ سے سمراہا تھانہ، ہریندر کمار کو فاربس گنج تھانہ سے رانی گنج تھانہ بھیجا گیا ہے۔ ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ یہ تبادلہ روٹین کا ایک حصہ ہے، جو ایس آئی دو سال سے زائد کسی تھانہ میں تعینات ہوتے ہیں انہیں دوسری جگہوں پر بھیجا جاتا ہے۔

Last Updated : Feb 1, 2021, 4:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details