اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ: اسپیشل ٹرین دو حصوں میں تقسیم - سوویدھا اسپیشل ٹرین حادثے کا شکار

پٹنہ کے بہٹا میں کامکھیہ سے لوکمانیہ تلک جانے والی سوویدھا اسپیشل ٹرین کی کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ انجن 7 بوگی کے ساتھ آگے بڑھا جس سے مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ ٹرین ڈرائیور کی سمجھ بوجھ کے سبب ریلوے کا ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا۔

patna
patna

By

Published : Oct 24, 2020, 9:06 AM IST

دارالحکومت پٹنہ میں بہٹا کے سدیسو پور ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ لائن پر کامکھیہ سے لوک مانیہ تلک جارہی ایک ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ چلتی ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی اور انجن 7 بوگیوں کے ساتھ آگے نکل گیا۔ ٹرین کی رفتار زیادہ نہ ہونے سے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔

مسافروں میں افراتفری پھیل گئی

بہٹا اور نیورا کے درمیان کامکھیہ سے لوکمانیہ تلک اسٹیشن جانے والی ٹرین نمبر 02520 سوویدھا اسپیشل کے دو حصوں میں الگ ہونے کی وجہ سے مسافروں میں ہلچل مچ گئی۔ مکمل ائر کنڈیشنڈ ٹرین میں اچانک تیز آواز سے مسافر پریشان ہو گئے۔ مسافروں نے شور مچانا شروع کردیا جس سے ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ایک کلومیٹر پیچھے رہ گئی باقی باگییاں

ٹرین کی آدھی کوچیں ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پیچھے رہ گئیں۔ مسافروں کا شور سن کر قریب کے دیہی باشندے بھی ریلوے پٹریوں کے قریب پہنچے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دانا پور ریلوے ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور انجینئر موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں تقریباً 2گھنٹے کے بعد ریلوے ٹریفک کو آسانی سے شروع کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ہاوڑہ دہلی ریلوے روٹ میں خلل پڑا جس کی وجہ سے متعدد ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی رہیں۔

ٹرین پہلے سے 4 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی تھی

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین پہلے ہی چار گھنٹوں کی تاخیر سی چلی تھی اور درمیان میں ٹرین کی کچھ بوگی الگ ہونے سے تمام مسافر خوفزدہ ہوگئے۔ یہ مکمل طور پر ریلوے کی لاپرواہی ہے جو بغیر کسی پرواہ کے ٹرین چلا رہا ہے اور اس قسم کا واقعہ اکثر پیش آرہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری سے نہیں چل رہی تھی اور ٹرین ڈرائیور کی سمجھ بوجھ کے باعث ایک بڑے حادثے کو ٹالا جا سکا۔ ریلوے انجینئر کی مدد سے بوگیوں کو جوڑا گیا اور ٹرین کو لوک مانیہ تلک اسٹیشن روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details